زبانیں:
English
Français
العربية
हिन्दी
اردو
فارسى/درى
ગુજરાતી
Deutsch
Тоҷик


خوش آمدید
Welcome

پروفیسر شفیق ویرانی ایک اِنعام یافتہ مصنف اور بیرونی ممالک میں جانے پہچانے نامور خطیب ہیں.  وہ  پچاس سے زائد ممالک کے پندرہ ہزار سے زیادہ شرکاء سے خطاب کر چکے ہیں.

ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ہارورڈ میں درس و تدریس کی خدمات انجام دیں. وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی زاید یونیورسٹی کے شعبہ "ورلڈ ہیومینٹیز" کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں. آج کل وہ  کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورانٹو میں اِسلامک اسٹڈیز کے پروفیسر ہیں. وزیر اعظم کینیڈا براین ملرونی اور صدرِ ایران محمد خاتمی کی جانب سے انہیں اعزازات سے نوازہ گیا. ان کو "سال کی بہترین کتاب" کا اعزاز بھی دیا گیا اور مڈل ایسٹ اسٹڈیز ایسوسی ایشن اور فاؤنڈیشن فار اِیرانین اسٹڈیز  نے بھی ان کی علمی خدمات کو تسلیم کیا. انہوں نے ٹی وی کے پروگرام "اکیڈمک آئڈل" میں شرکت کی اور سیمی فائنلسٹ رہے. یہ ایسے غیر معمولی دانشوروں کا مقابلہ تھا جو اپنی بات عام فہم اور بہترانداز میں دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں.

ان  کی امتیازی کتاب، عہدِ وسطیٰ میں اِسماعیلی : تاریخِ جہدِ بقا،(The Ismailis in the Middle Ages: A History of Survival, A Search for Salvation) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی طرف سے شائع  کی گئی. مصنف نے اپنا تمام حقِ تصنیف فلاحی اداروں کے لئے وقف کر دیا ہے. پروفیسر ویرانی رضاکارانہ سرگرمیوں میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ اُن کی یہ سرگرمیاں مقامی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر شمالی امریکہ سے لے کر جنوبی ایشیا، اور یورپ سے لے کر افریقہ تک پھیلی ہوئی ہیں.

مزید پڑہیئے...

دیکھیئےسائٹ کی ترتیب و پیشکش